تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ
بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّـهِ قَانِتِينَ ﴿بقرہ، 238﴾
ترجمہ: اور تم تمام نمازوں کی پابندی کرو۔ خصوصاً نماز وسطی کی اور خدا کے سامنے قنوت پڑھتے ہوئے (ادب و نیاز سے) کھڑے ہو.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ نمازوں کی حفاظت اور ان کی پابندی ضروری ہے.
2️⃣ گھریلو مسائل اور مشکلات کو نماز اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ رابطے میں غفلت کا سبب نہیں بننا چاہیے.
3️⃣ نماز کو خدا کی خاطر، خضوع و خشوع کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے.
4️⃣ نمازوں میں سے نماز ظہر کو خاص اہمیت حاصل ہے.
5️⃣ اسلامی معاشرے میں نماز اور دینی آداب و رسوم کی رعایت میں اجتماعی طور پر نظارت کرنے کی ضرورت ہے.
6️⃣ خدا کے سامنے اطاعت اور خضوع، انسانی کردار کی قدر و قیمت کے جانچنے کا معیار ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ